ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے ۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اسی کے ساتھ دعوی کیا ہے کہ اس کے ایئرڈیفنس سسٹم نے یمن کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا ہے ۔
اس دوران مقبوضہ بیت المقدس اور غاصب صیہونی حکومت کے زیر قبضہ دیگر فلسطینی علاقوں مں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں جن کے بعد وسیع علاقوں میں خطر ے کے سائرن بج اٹھے۔
صیہونی حکومت کے ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ مارچ میں غزہ پر دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد، یمن اب تک 25 بیلسٹک میزائل صیہونی مراکز پرمار چکا ہے۔
جمعے کے میزائلی حملے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اوگدر لیبر مین نے ایک بار پھر نتن یاہو کی کابینہ پر سخت حملہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ جب تک یہ کابینہ اقتدار میں رہے گی اس وقت تک سیکورٹی نہیں رہے گی۔
لیبر مین نے خبردار کیا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے دو میزائلی حملوں نے لاکھوں لوگوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا جس سے بتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت بحران پر قابو پانے میں ناکام ہے۔
آپ کا تبصرہ