24 اپریل، 2025، 6:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85813116
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان نے اپنی فضائی حدود ہندوستان کے لئے بند کردیں

 اسلام آباد – ارنا- ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد نئی دہلی کے موقف کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ہر جارحیت اور اشتعال انگیز اقدام کا جواب دینے کے لئے اپنی آمادگی کا ا علان کرتے ہوئے، اپنی فضائی حدود ہندوستانی پروازوں کے لئے بند کردیں

 ارنا کے مطابق جمعرات کوپاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلج افواج کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہل گام  کے حالیہ حملے میں سیاحوں کی موت پر افسوس کے اظہار کے ساتھ، اسلام آباد کے خلاف نئی دہلی کے الزامات کو مسترد کردیا گیا ۔  

اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے ایک بیان جاری کرکے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہندوستان کی سبھی پروازوں کے لئے بند کردی گئی ہیں۔

اس بیان کے مطابق اسلام آباد میں ہندوستان کے دفاعی اور فوجی اتاشیوں کو نا پسندیدہ عنصر قرار دیتے ہوئے انہیں پانچ دن کے اندر پاکستان سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان صراحت کے ساتھ دہشت گردی کی چاہے وہ جس شکل میں بھی ہو، مذمات کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی تحقیق اور ثبوت کے بغیر پہل گام حملے کو پاکستان سے جوڑنا غلط اور غیر معقول ہے۔

  پاکستان نے اسی کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور جواب میں واگھا سرحد بند  اور سبھی اقتصادی اور ٹرانزٹ   سرگرمیاں معطل کردینے کا اعلان کیا ہے۔

 پاکستان نے اسی کے ساتھ اسلام آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے عملے کی تعداد کم ک کے تیس کردی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے بھی نئی دہلی میں پاکستان کے دفاعی اور فوجی اتاشیوں کو نا پسندیدہ عنصر قرار دیتے ہوئے، انہيں سات دن کے اندر ملک چھوڑدینے کا حکم دے دیا ہے۔

  یاد رہے کہ منگل کی شام ہندوستان  کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقے پہل گام میں نا معلوم مسلح افراد نے سیاحوں پر فائرںگ کردی جس میں  28 افراد مارے گئے۔ ہندوستان نے اس کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .