24 اپریل، 2025، 4:10 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85813050
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن میں شرکت کے لئے ماسکو پہنچ گئے

 ماسکو- ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر محسن پاکنژاد ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن میں شرکت کے لئے، جمعرات 24 اپریل کو ماسکو پہنچ گئے

 ارنا کے مطابق روس  میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی اور روسی وزارت توانائی کے چند اعلی عہدیداروں نے ماسکو  کے ونکووا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے وزیر پیٹرولیئم کا استقبال کیا۔

ایران کے وزير پیٹرولیئم محسن پاکنژاد اپنے دورہ ماسکو میں روس کے نائب وزیر اعظم الیکزنڈرنواک  اور وزیر پیٹرلیئم تسویلیف نیز بعض دیگر اعلی رتبہ روسی حکام سے ملاقات اورگفتگو کریں گے۔

ایران اور روس کے وزرائے پیٹرولیئم محسن پاکنژاد اور تسویلیف  جمعہ 25 اپریل کو ایران روس اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کریں گے۔

اس اجلاس ميں دونوں  ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کی دستاویز پاس کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ ایران اور روس کے درمیان اٹھارہ شعبوں میں اقتصادی تعاون  کی دستاویز کی تیاری کا کام بدھ 23 اپریل کو دونوں ملکوں کے ماہرین کی نشست میں شروع ہوگیا تھا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .