مقابلوں کے پہلے ہی دن ایران سے مبینا نعمت زادہ، محمد حسین یزدانی، سعید نصیری اور امیرسینا بختیاری نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امیررضا صادقیان نے چاندی کا تمغہ اور مہلا مؤمن زادہ، علی احمدی اور سعید فتحی نے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
ایرانی کھلاڑیوں نے چین، جنوبی کوریا، سعودی عرب، ازبکستان، قزاقستان، فرانس اور آسٹریلیا کے اپنے حریفوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ عالمی مقابلے 24 اپریل کو اپنے اختتام پر پہنچیں گے۔
آپ کا تبصرہ