ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے بیسویں اجلاس میں ایک اعلی سطحی عدالتی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق وہ اجلاس کے افتتاحی اور اختتتامی دونوں سیشن سے خطاب کریں گے۔
وہ مختلف ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان عدالتی اور قانونی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کی عملی اور اسٹریٹیجک راہیں پیش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ