ایران  ملکی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر انحصار نہیں کرتا، نائب صدر

تہران (ارنا) ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ہم نہ صرف مذاکرات پر انحصار نہیں کرتے بلکہ کسی ملک کے ساتھ خصوصی تعلقات میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہماری حکمت عملی بیرونی عناصر پر انحصار کے بجائے ملکی وسائل پر بھروسہ کرنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ اعلیٰ حکام  کی ملاقات کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل حل کے حوالے سے ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ ہم بیرون ملک دیکھنے کے بجائے اندرون ملک پائی جانے والے صلاحیتوں اور گنجائشوں پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اندر تمام شعبوں میں ترقی و پیشرفت کی زبردست صلاحیت موجود ہے جسے بھرپور طریقے سے کام میں لانے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر محمد رضا عارف واضح کیا کہ حکومت پہلے دن سے ساتویں ترقیاتی منصوبے کے تحت کام کو آگے بڑھا رہی ہے اور ہمارا نقطہ نظر وہی جس پر رہبر انقلاب اسلامی نے بارہا تاکید فرمائی ہے کہ غیر متعلقہ مسائل کو ملکی مسائل سے نہ جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، اسرائيل کو چھوڑ کر دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ہم مذاکرات اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں لیکن مناسب حالات اور متوازن شرائط کے ساتھ، ہمارا حکومتی نظام  اور حکمت علمی مذاکرات کے ان ہی اصولول پر زور دیتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .