ارنا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے نیٹ ورک، سوشل ٹروتھ پر ایک ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ یہ ویڈیو انصاراللہ کے مجاہدین کے ایک دستے کو نشانہ بنانے کا ہے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ" یہ حوثی( انصاراللہ یمن کے مجاہدین) حملہ کرنے کے فرمان پر عمل کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں، لیکن اب ان کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوگا! وہ اب ہمارے جہاز غرق نہیں کرسکتے"
یمن کے حکام اور ابلاغیاتی ذرائع نے ٹرمپ کے اس ویڈیو پر ردعمل میں ان کے دعووں کی تردید کی ہے۔
یمن کے ابلاغیاتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ ویڈیو عیدالفطر کی مناسبت سے یمنی قبائل کے کچھ لوگوں کے اجتماع پر حملے کا ہے۔
انصاراللہ یمن کے ایک عہدیدار احمد حسن زید نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ " ٹرمپ پر افسوس ہے، انھوں نے حتی عیدالفطر منانے کے لئے جمع ہونے والے قبائلیوں پر بمباری پر بھی فخر کیا اور سمجھتے ہیں کہ ان افراد پر حملہ یمنیوں کا میزائلی حملہ رک جانے کا باعث ہوگا۔ "
انھوں نے ٹرمپ اور امریکیوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ " اچھا اگرتمہیں اس پر یقین ہے جو کہتے ہو تو اپنے تجارتی جہاز بحیرہ احمر میں بھیج کے دیکھو"
آپ کا تبصرہ