ارنا کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ 54 فیصد امریکی درآمدات پر ٹرمپ کے ٹیرف کے مخالف ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس سروے میں حصہ لینے والے تین چوتھائی امریکیوں نے کہا ہے کہ یہ ٹیرف قیمتیں بڑھنے کا باعث ہوں گے۔
جنوری ميں ہونے والے سروے میں بھی 68 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے لگائے ہوئے ٹیرف سے قیمتیں بڑھیں گی۔
سروے میں، ٹرمپ حکومت میں قیمتوں کے کنٹرول کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کرنے والوں کی تعداد ان لوگوں سے 15 فیصد زیادہ تھی جن کی رائے مختلف تھی۔
سروے میں ٹرمپ کے اقتصادی پروگرام کے بارے میں منفی رائے رکھنے والوں کی تعداد بھی مثبت رائے رکھنے والوں سے 8 فیصد
زیادہ تھی۔
سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 51 فیصد امریکی ملک کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کی کارکردگی کو قبول نہیں کرتے اور 46 فیصد اس رائے سے اختلاف رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ