3 اپریل، 2025، 12:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85793163
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوج کا شام میں غیرقانونی قبضہ جاری، غاصب فوجی صوبہ درعا کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے

تہران/ ارنا- رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجی دسیوں بکتربند گاڑیوں کے ساتھ شام کے صوبہ درعا کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ روز شام کی مختلف فوجی تنصیبات پر صیہونیوں کی فضائی بمباری کے بعد صیہونی فوجی دسیوں بکتربند گاڑیوں میں صوبہ درعا کے شہر "نوی" میں داخل ہونے کے علاوہ الجبلیہ ڈیم کے اطراف واقع جنگلوں تک آگے بڑھ گئے۔

جولانی حکومت نے صیہونیوں کے ان اقدامات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے بعد علاقے کے عوام نے صیہونی فوجیوں کے مقابلے کے لیے تدبیریں اپنانا شروع کردی ہیں۔

ادھر شامی عوام کے تحرک کو دیکھتے ہوئے صیہونی فوجیوں نے جموع اور جابیہ پہاڑیوں پر گولہ باری کی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کم از کم 400 صیہونی فوجی صوبہ درعا میں داخل ہوگئے ہیں۔

صیہونیوں کی مسلسل جارحیت اور شام کے حاکم ٹولے کی خاموشی سے پریشان عوام، مختلف سطح پر احتجاج کر رہے ہیں۔

دریں اثنا شام کے درعا صوبے کی مسجدوں سے صیہونی فوجیوں کے مقابلے کے لیے عوامی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .