22 مارچ، 2025، 12:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85784844
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی وزير جنگ کی بیروت پر حملہ کرنے کی دھمکی

 تہران – ارنا – لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر راکٹ داغے جانے کے بارے میں صیہونی فوج کے دعوے کے بعد،اسرائیلی وزیر جنگ نے بیروت پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

  ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے کہا ہے کہ لبنان س الجلیل ميں اسرائيلی کالونیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہيں دی جائے گی۔

 انھوں نے دعوی کیا کہ ہم نے  الجلیل کی صیہونی کالونیوں میں سلامتی برقرار کرنے  کا وعدہ کیا ہے اور اس کو پورا کریں گے۔  

صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ المطلہ پر حملے کے جواب میں بیرت پر حملہ کیا جائے گا اور لبنان کے اندر سے کئے جانے والے ہر حملے کے لئے لبنانی حکومت جواب دہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو اس جگہ حملے کا حکم دے دیا گیا ہے جہاں سے راکٹ داغا گیا ہے۔

 اسی سلسلے میں المطلہ کے میئر نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اس علاقے میں صرف 10 فیصد لوگ واپس آئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .