امید ہے کہ نیا سال غاصب حکومت کے چنگل سے فلسطین کی آزادی کا سال ہوگا: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کا بیان

 نیویارک- ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے ہجری شمسی سال 1404 کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئےہجری شمسی سال میں  منصفانہ صلح سے جنگیں ختم ہوں گی اور فلسطین غاصب حکومت کے چنگل سے آزاد ہوگا

 ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے پیغام ميں کہا ہے کہ نوروز  نئی زندگی اور امید کی نوید دیتا ہے۔ ہماری آرزو ہے کہ نئے (ہجری شمسی) سال میں زور زبرستی اور دھمکی کہ جگہ دانشمندی اور خرد لے گی، منصفانہ صلح سے جنگیں ختم ہوں گی اور فلسطین غاصب حکومت کے چنگل سے آزآد ہوگا۔  

 اقوام متحدہ ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ اس سال میں، انسانی کرامت، جو بشریت کے لئے ایک عطیہ الہی ہے، نسل، دین اور جغرافیے سے بالاتر ہوکر، مساویانہ  طور پر محترم شمار کی جائے گی۔  

 اقوام متحدہ ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے نوروز کی مناسبت سے یہ پیغام ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے امریکا کی مکمل ہم آہنگی سے، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردیئے ہیں جن میں  لوگوں کے گھروں اور فلسطینی مہاجرین کے خیموں نیز ان کی رہائشی کے دیگر مراکز پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے اور ان حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائيلی حکومت نے غزہ پر دوبارہ حملوں کا سلسلہ شروع کرنے سے پہلے ٹرمپ حکومت سے مشاورت کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .