نوروز
-
تصویرحافظ اورسعدی کے مزاروں پر نوروزی سیاحوں کی حاضری
حافظ شیرازی اور شیخ سعدی کے مزار ایران کے وہ اہم ترین مراکز ہیں جہاں نوروز کی چھٹیوں میں سیاحوں کی بھیڑ زیادہ ہوتی ہے۔ ان دونوں شہرہ آفاق فارسی شعرا کے مزاروں پر نوروز کی چھٹیوں میں سیاحوں کی حاضری ایرانی عوام میں ان دونوں ادبی اور ثقافتی ہستیوں کے اشعار اور افکار کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ نوروزکے ایام ایران کی ادبی میراث کی پاسداری نیز فارسی زبان و ادب کی عظیم اور قابل فخر ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان سے وابستگی کی تجدید کے بہترین مواقع میں شمار ہوتے ہیں۔
-
تصویرحافظ کے مزار پر نئے سال ہجری شمسی سال کی تحویل
شیراز میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جمعرات 20 مارچ کو 1404 ہجری شمسی سال کی تحویل کی رسم حافظ کے مزار پر ادا کی
-
دفاعایران کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کماندر کا پیغام نوروز: ہم ہر خطرے کے مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر صبحاحی فرد نے 1404 ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام ميں کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ ہر قسم کے فضائی خطرے کے مقابلے میں ایک ناقابل عبور محکم دیوار کی مانند ڈٹی ہوئی ہے ایران اسلامی کی سرحدوں کے دفاع پر فخر کرتی ہے۔
-
سیاستعراقچی: ایران ڈپلومیسی اور گفتگو کا پابند ہے
تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے گفتگو اور ڈپلومیسی کا پابند ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمچھتے ہیں کہ ڈپلومیسی، یک جانبہ پالیسیوں،غیر منصفانہ دباؤ، ظالمانہ پابندیوں اور دھمکیوں نیز رعب جمانے کی کوششوں کا مناسب ترین متبادل ہے
-
سیاستصدرپزشکیان کا پیغام نوروز: ستمگروں کے جرائم سے پاک پر امن دنیا کے لئے کوششں کریں گے
تہران – ارنا – صدر ایران نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ سبھی شعبوں میں اچھے روابط رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس کے بعد وحشت، قتل عام، وحشیانہ جرائم اور ستمگروں سے پاک اور امن، برادری اور انسانیت سے مملو دنیا ہمارا مطلوبہ ہدف ہے
-
سیاستآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام نوروز میں امت اسلامیہ کی کامیابی کی آرزو کی ہے۔
تہران – ارنا – رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 1404 ہجری شمسی کے آغاز پر اپنے پیغام میں تاکید فرمائی ہے کہ پوری امت اسلامیہ، اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، متحد ہوکر صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں ڈٹ جائے
-
سیاستامید ہے کہ نیا سال غاصب حکومت کے چنگل سے فلسطین کی آزادی کا سال ہوگا: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کا بیان
نیویارک- ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے ہجری شمسی سال 1404 کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئےہجری شمسی سال میں منصفانہ صلح سے جنگیں ختم ہوں گی اور فلسطین غاصب حکومت کے چنگل سے آزاد ہوگا
-
سیاستنوروز کے موقع پر روس کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی
تہران/ ارنا- روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر سید عباس عراقچی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔