18 مارچ، 2025، 5:54 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85782360
T T
0 Persons

لیبلز

اپنے تاجک ہم منصب کو صدر ایران کا پیغام مبارکباد

تہران – ارنا – صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نےا یک پیغام کے ذریعے قدیمی تہوارنوروز کی آمد پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمانف کو مبارکباد پیش کی ہے

 ارنا کے مطابق صدرایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمانف کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ " میں قدیمی عید سعید نوروزکی آمد، بہار فطرت اور 1404 ہجری شمسی سال کے آغاز کی مبارکباد پیش کرتا ہوں "

 صدر ایران نے  اپنے تاجک ہم منصب کے نام نوروز کے پیغام مبارکباد میں کہا ہے کہ بہار، فطرت کا نقطہ اعتدال، سرچشمہ مہربانی، ہمدلی وشادابی ہے۔

 انھوں نے اپنےمبارکباد کے اس پیغام  میں کہا ہے کہ امید ہے کہ نئے ہجری شمسی سال ميں ہم، دونوں ملکوں کے دوستانہ  تعلقات اور اپنی اقوام کے حال واحوال میں حیرت انگیز اچھے تغیرات کا مشاہدہ کریں گے۔  

صدر ایران نے اپنے پیغام کے آخری میں خدا وند عالم سے اپنے تاجک ہم منصب اور تاجکستان کے عوام کے لئے  کامیابی و کامرانی  نیز  نوروز منانے والے ملکوں کے درمیان روابط اورتعاون میں  زیادہ سے زیادہ توسیع اور فروغ کی دعا کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .