انصاراللہ کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے دوسری بار جوابی حملہ کرکے یمن پر فضائی حملے کو ناکام بنا دیا۔
یمن کی مسلح افواج کے بیان میں بھی آیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں تھا جسے متعدد بیلسٹک اور کروز میزائلوں نیز ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان میں درج ہے کہ امریکی بحری بیڑے پر درجنوں میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے دشمن کے دوسرے دور کے حملوں کو بھی بے اثر بنا دیا گیا اور جنگی طیاروں کو واپسی پر مجبور کردیا گیا۔
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ کارروائی یمن پر امریکہ کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کی گئی جو کہ ظلم اور استکبار کے مقابلے پر مبنی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے زور دیکر کہا ہے کہ اگر جنگ کا دائرہ وسیع کیا گیا تو یمن بھی بروقت مقابلے کے نئے طریقہ کار کی رونمائی کرتا رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ رات جوابی کارروائی کرکے امریکی بحری بیڑے کو 18 بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ