انہوں نے کوانٹم ٹیکنالوجی کی قومی قیادتی کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی تجارت، مواصلات، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے ملک کی صلاحیتوں اور گنجائشوں اور اسی طرح دیگر ممالک کے طرز عمل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ مناسب منصوبہ بندی اور پالیسیوں کے ذریعے بہترین پوزیشن حاصل کی جا سکے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس سلسلے میں باصلاحیت طلبا اور یونیورسٹیوں کی شناخت کی ضرورت ہے تا کہ اہم سائنسی تحقیقاتی مراکز کے شانہ بشانہ اس منصوبے کو سرانجام تک پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے وزیر اعلی تعلیم اور نائب صدر برائے سائنسی امور کے نام دو مہینے کے اندر کوانٹم ٹیکنالوجی کے قومی ترقیاتی اسناد تیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
آپ کا تبصرہ