7 مارچ، 2025، 9:47 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85771293
T T
0 Persons

لیبلز

لازمی فوجی سروس کے مخالف انتہا پسند صیہونیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ

 تہران – ارنا – صیہونی اخبار معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی کابینہ کے مشیر قانون کے حکم پر فوج، ان انتہا پسند صیہونیوں کی مزید گرفتاری کی تیاری کررہی ہے جو لازمی فوجی سروس کے مخالف ہیں

ارنا نے جمعے کی صبح صیہونی روزنامہ معاریو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ فیصلہ صیہونی کابینہ کے اندر، سیاسی کشیدگی بڑھنے کا موجب ہوسکتا ہے۔

 مذکورہ صیہونی روزنامے نے لکھا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں صیہونی کابینہ ٹوٹ بھی سکتی ہے کیونکہ مذہبی پارٹیاں جو حکمراں اتحاد میں شامل ہیں، لازمی فوجی سروس کے لئے انتہا پسند یہودیوں پر ہر قسم کے دباؤ کی مخالف ہیں۔

 یاد رہے کہ  انتہا پسندآرتھوڈاکس صیہونیوں کے لازمی فوجی سروس سے  استثنی کا مسئلہ صیہونی حکومت کے لئے ہمیشہ ایک بڑا سیاسی چیلنج رہا ہے اور آرتھوڈوکس صیہونیوں کے لئے اس امتیاز کی وسیع پیمانے پر مخالفت بھی کی جاتی رہی ہے۔   

  بدھ کو مرکزی بیت المقدس میں انتہا پسند آرتھوڈوکس صیہونیوں اور صیہونی حکومت کی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں  تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .