28 فروری، 2025، 5:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85764978
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

28 فروری، 2025، 5:40 PM
News ID: 85764978
پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پشاور کے دارالعلوم حقانیہ کی مسجد میں  دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے دارالعلوم حقانیہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران، بم کے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 یاد رہے کہ آج پشاور کے دارالعلوم حقانیہ کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران بم کے دھماکے میں متعدد افراد کے موت کے منھ میں چلے جانے اور زخمی ہونے کی رپورٹیں ملی ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اس حملے میں مارے جانے والوں کے لواحقین اور حکومت پاکستان کو تعزیت پیش کی ہے اور زخمیوں کے لئے جلد سے جلد شفایابی کی آرزو کی ہے۔

 انھوں اس حوالے سے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے اس اصولی موقف پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جہاں بھی ہو، جس نام سے بھی  اور جس شکل میں بھی کی جائے قابل مذمت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسی کے ساتھ  ایک بار پھر اس لعنت کے خاتمے کے لئے، علاقائی ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو ضروری قرار دیا ہے۔

انھوں نے دہشت گردی کرنے والوں، دہشت گرد گروہ بنانے والوں، ان کی مالی مدد اور  پشت پناہی کرنے والوں  کے خلاف انتھک مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .