سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کے ساتھ ملاقات میں، سید ستار ہاشمی نے صدر ایران مسعود پزشکیان کا پیغام پہنچایا، جس میں ایکسپو 2027 بلغراد ورلڈ ایونٹ میں تعاون اور شرکت کے لیے ایران کی تیاری کا ذکر ہے۔
صدر پزشکیان نے سربیا کے صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران ایکسپو 2027 میں شرکت کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے ایکسپو 2027 بلغراط میں ایران کی شرکت کے لئے آپ کا دعوتی پیغام موصول ہوا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے جنرل اسمبلی آف دی بیورو آف انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے اجلاس میں بلغراد کے ایونٹ ہوسٹ کرنے کی حمایت کی تھی کیونکہ ہمیں سربیا کی اہلیت پر بھروسہ ہے، اور اب سربیا کے ساتھ تعاون اور اس بین الاقوامی ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کا اعلان کرتے ہیں۔
اس پیغام میں ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ سربیا کی جانب سے ایکسپو 2027 کی میزبانی سے علاقائی یکجہتی اور مغربی بلقان میں پیشرفت کو تقویت ملے گی۔
آپ کا تبصرہ