21 فروری، 2025، 9:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85758127
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے افریقی یونین کے آثھویں  کامیاب سربراہی اجلاس کی مبارکباد پیش کی ہے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے ایک پیغام میں افریقی یونین کے آٹھویں سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کی مبارکباد پیش کی ہے

 ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سمارجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افریقی یونین کے ناظر کی حیثیت سے 15 اور 16 فروری کو یونین کے آٹھویں سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 انھوں نے اپنی پوسٹ میں افریقی یونین کے نئے صدر انگولا ، افریقی یونین کمیشن کے سربراہ، جیبوٹی اور کمیشن کے نائب سربراہ الجزائر کے لئے کامیابی کی آرزو بھی کی ہے۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ ميں مزید لکھا ہے کہ 20 فروری کو تہران میں  افریقی ملکوں کے سفیروں کے ساتھ  سینیئر نائب صدر کی نشست افریقی ملکوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف میدانوں میں تعلقات اور باہمی تعاون میں توسیع کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .