20 فروری، 2025، 9:54 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85756809
T T
0 Persons

لیبلز

ٹرمپ نے ایران کے خلاف حد اکثر دباؤ کی پالیسی پر ایک بار پھر زور دیا ہے

 نیویارک- ارنا – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حد اکثر دباؤ کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کا مقصد امن قائم کرنا ہے اور واشنگٹن ایران اور دیگر ملکوں کو ایٹمی اسلحہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا

 ارنا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی رات ریاست فلوریڈ کے شہر میامی میں " مستقبل کے لئے سرمایہ کاری" کے زیر عنوان ایک نشست میں دعوی کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مشرق وسطی میں امن و استحکام رہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انھوں نے قیام امن کے لئے ہی ایران کے خلاف حد اکثر دباؤ کی پالیسی اختیار کی ہے اور حوثیوں( انصاراللہ یمن) کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ایران اور دیگر ملکوں کو ایٹمی اسلحے تک دسترسی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

امریکی صدر نے دعوی کیا کہ "ہم مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور سبھی اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لائیں گے"۔   

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .