19 فروری، 2025، 10:48 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85755751
T T
0 Persons

لیبلز

بلومبرگ: پابندیوں کے باوجود چین کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے

 تہران – ارنا – بلومبرگ نے لکھا ہے  امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی تیل کی برآمدات میں بہتری آئی ہے اور اس میں اضافہ ہوا ہے۔

ا رنا کے مطابق آمریکی جریدے بلومبرگ نے تیل کی بین الاقوامی تجارت سے وابستہ افراد کے حوالے سے جنہوں نے اس جریدے کے نمائندے سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے، لکھا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات میں اچھال دیکھا گيا ہے۔

بلومبرگ نے کپلر لمیٹیڈ کمپنی کے ابتدائی اعدادوشمار کے حوالے سے لکھا ہے کہ فروری میں چین کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات بڑھ کر، 17 لاکھ 40 ہزار بیرل روزآنہ کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ان اعدادوشمار سے جنوری کے مقابلے میں جس میں ٹرمپ امریکی اقتدار میں آئے ہیں، 86 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات میں آضافہ ہوا ہے اور چین ایرانی  تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔  

اس رپورٹ کے مطابق  ایران اور چین کی تیل کی تجارت تہران کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ شمار ہوتی ہے جس کو نئی امریکی حکومت کی نئی پابندیوں اور دباؤ کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .