18 فروری، 2025، 11:04 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85754647
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیلی فوج نے پانچ مقامات کو چھوڑ کر جنوبی لبنان سے پسپائی اختیار کرلی

 تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے پانچ مقامات کو چھوڑ کر جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کی پسپائی کی خبر دی ہے

ارنا نے العربی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ریڈیو اور ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج ان پانچ علاقوں کو چھوڑ کر جن کا پہلے ہی اعلان کیا تھا، پورے جنوبی لبنان سے نکل گئی ہے۔

00:00
00:00
Download

 اس سلسلے ميں صیہونی حکومت کے ٹی وی چنیل 24 نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہر میس الجبل کو حزب اللہ کے جوانوں سے خالی کرا کے لبنانی فوج کے حوالے کردیا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق  لبنانی فوج شہر میس الجبل میں داخل ہوگئی ہے اور اسرائیلی فوج  وہاں سے نکل گئی ہے۔

صیہونی فوج نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی لبنان کے پانچ علاقوں ميں باقی رہے گی۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے یہ اعلان ایسی حالت میں کیا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس سے پہلے ابلاغیاتی اداروں کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکیوں نے انہیں اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج، پانچ علاقوں کو چھوڑکر،  ان تمام علاقوں سے جن پر اس نے قبضہ کیا ہے،  18 فروری تک نکل جائے گی۔

 نبیہ بری نے ابلاغیاتی اداروں کے نمائںدوں کو بتایا ہے کہ انھوں نے اپنی طرف سے، اور اسی طرح صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلامی کی طرف سے جنوبی لبنان کے پانچ علاقوں میں صیہونی فوج کے باقی رہنے کی  سخت مخالفت کی ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .