ارنا کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل، رافائل گروسی نے جمعے کو میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ایک انٹرویو ميں کہا ہے کہ " میں سمجھتا ہوں کہ وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تیز رفتاری سے کام نہیں کیا جاسکتا۔"
انھوں نے کہا کہ ایجنسی اپنا کام کررہی ہے اور اس کے پاس ضروری اطلاعات موجود ہیں، لیکن جب پالیسیاں اختیار کرنے کی بات ہو تو اس کا انحصار ملکوں پر ہے۔
رافائل گروسی نے کہا کہ اب تک وہ امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ ایران کے مسئلے ميں مشاورت نہیں کرسکے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا کام ممکن ہے کہ مارچ کے بعد انجام دیا جائے کیونکہ اس رپورٹ میں کسی ایسی بات کا اضافہ نہيں ہوگا جو ماضی کی رپورٹوں میں نہ ہو۔
آپ کا تبصرہ