انہوں نے کہا کہ تہران اپنی خارجہ پالیسی میں آرمینیا کے لیے خاص اہمیت کا قائل ہے اور باہمی تعلقات کے لیے تمام پلیٹ فارم تیار کرچکا ہے۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ علاقہ جیوپالیٹیکل لحاظ سے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے جس کے بارے میں ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
اس موقع پر تہران میں آرمینیا کے سفیر نے ایران کے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یریوان تہران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے اور ایران کے ساتھ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مجید تخت روانچی اور گریگور ہاکوبیان نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات، بنیادی تنصیبات، توانائی اور علاقے کے حالات پر گفتگو کی۔
آپ کا تبصرہ