سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی نے آج صبح ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد علاقائی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کا فروغ ہے۔
سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف پیر کی شام میجر جنرل باقری کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچے ہیں، جہاں وہ ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کی نمائش کا دورہ اور مسلح افواج کے کمانڈروں سے ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ