9 فروری، 2025، 11:22 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85745362
T T
0 Persons

لیبلز

نتساریم سیکٹر سے صیہونی حکومت کا مکمل انخلا

تہران – ارنا- صیہونی حکومت کے فوجی آج  اتوار کو نتساریم سیکٹر سے مکمل طور پر نکل گئے

 ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی نتساریم سیکٹر سے مکمل طور پر نکل گئے اور فلسطین کے جنگی مہاجرین اس وقت شمالی غزہ جانے کے لئے  مذکورہ سیکٹر سے گزر رہے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ چند روز قبل نتساریم سیکٹر سے انخلا شروع کیا تھا۔

 نتساریم وہ علاقہ ہے جہاں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی، شمالی غزہ کو مرکزی اور جنوبی غزہ سے الگ کرنے کے لئے تعینات ہوگئے تھے۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی  نتساریم سیکٹر سے نکلتے وقت  آنسو بہا رہے تھے ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان صیہونی فوجیوں کو اس بات کا احساس تھا کہ ایک سال سے زائد عرصے میں انھوں نے جو کچھ کیا وہ سب بیکار تھا۔

 غاصب صیہونی فوجیوں نے نتساریم سیکٹر پر 27 اکتوبر 2023 کو قبضہ کرلیا تھا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس سیکٹر سے صیہونی فوجیوں کا انخلامکمل ہونے کے بعد دسیوں ہزار فلسطینی جنگی مہاجرین نے اس سیکٹر کی الرشید شاہراہ کے ذریعے، شمالی غزہ کی جانب واپسی شروع کردی ہے۔    

  اسی طرح جنوبی غزہ سے ہزاروں افراد اپنی گاڑیوں سے نتساریم سیکٹر ہوتے ہوئے، شمالی غزہ کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .