9 فروری، 2025، 9:56 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85745175
T T
0 Persons

لیبلز

غرب اردن کے بیت لحم میں 31 فلسطینی زخمی اور نورشمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ  

تہران – ارنا – فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع نے غرب اردن کے  علاقے بیت  لحم ميں جھڑپ میں 31 فلسطینیوں کے زخمی ہونے اور نورشمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی خبر دی ہے  

ارنا نے  قدس نیوز چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  صیہونی حکومت کے فوجیوں نے سنیچر کی رات غرب اردن کے علاقے بیت لحم پر حملہ کردیا۔

اس حملے کے بعد ہونے والی لڑائی میں 31 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

 اسی طرح فلسطین الیوم نے طولکرم کے مشرق میں نورشمس کیمپ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس کیمپ کا محاصرہ کرلیا ہے۔

 فلسطین الیوم نے غرب اردن کے علاقے طوباس اور نورشمس کیمپ کے اطراف میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبر دی ہے۔

 اس رپورٹ ميں نورشمس کیمپ کے اوپر صیہونی حکومت کے جاسوس طیاروں کی پرواز، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، اور کیمپ کے اندر دھماکے کی بھی خبر دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .