شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی صدر کی اس سازش کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سرزمین کے اصل مالک خود فلسطینی عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار فلسطینی ریاست کی تشکیل کی بھرپور حمایت کرے گا اور ان کے بقول فلسطین کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔
پاکستان کے ترجمان وزارت خارجہ نے صیہونیوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھی غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو زبردستی کوچ کرانے کی ڈانلڈ ٹرمپ کی سازش کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ امت اسلامیہ فلسطین اور فلسطینی مجاہدوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
آپ کا تبصرہ