غریب آبادی: خصوصی نمائندے کی رپورٹ، ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حقائق کی عکاس نہیں

تہران-ارنا-جینوا میں انسانی حقوق کے اجلاس میں ایرانی وفد کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے کہا  ہے کہ خصوصی نمائندے کی رپورٹس ایران میں انسانی حقوق کی حقیقتوں کی عکاسی نہیں کرتی اور ایران انسانی حقوق کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پابند ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں ایران کی جانب سے شہری، سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے تمام پہلوؤں میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

غریب آبادی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مغربی معیارات اور طرز زندگی کو مسلط کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے، کہا: "ان ممالک نے گذشتہ پندرہ مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کے غزہ میں وسیع پیمانے پر ہونے والے جرائم  کی حمایت کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کے عوام کے لئے انسانی حقوق  کا ایک اچھا نمونہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: آج کے اجلاس میں شریک اکثر ممالک کی جانب سے ایران کے اقدامات کی حمایت ہمارے لئے ایک اچھا اثاثہ ہے جس کی بنیاد پر ہم تمام شعبوں میں انسانی حقوق کی صورت حال میں بہتری لانے کا عمل جاری رکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .