23 جنوری، 2025، 5:41 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85728572
T T
0 Persons

لیبلز

بقائی: آزاد ممالک پر الزام تراشی لاقانونیت کی ترویج ہے

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا کے خلاف امریکی الزامات اور اس ملک کو مبینہ طور پر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی نام نہاد ریاستوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کو بلاجواز، بے بنیاد اور نا قابل قبول اقدام قرار دیا اور کہا: اس طرح کے یکطرفہ اقدامات سے عالمی سطح پر قانون کی حکمرانی مزید کمزور ہوتی ہے اور یہ در اصل لا قانونیت کی ترویج ہے۔

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کیوبا کا نام ان ممالک کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے پر جن پر امریکہ دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد  کرتا ہے، کہا کہ " امریکہ کی جانب سے خود مختار ملکوں کے خلاف اور انہيں بدنام کرنے کے لئے اس قسم کی فہرست کو ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کی پرانی تاریخ ہے ۔"

انہوں نے اس طرح کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے اصولوں  کے منافی اور آزاد ملکوں کے خلاف یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے کا بہانہ قرار دیا اور کہا: سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی طرف سے اس طرح کے یکطرفہ اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ یہ کیوبا کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس سے  بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی مزید کمزور ہوتی ہے اور لاقانونیت کو فروغ ملتا ہے، اس لئے عالمی برادری کو اس قسم کے اقدامات کی مخالفت کرنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .