المیادین کی رپورٹ کے مطابق، رفح سرحدی گزرگاہ سے انسان دوستانہ امداد کو لے جانے والی ٹرکیں مسلسل غزہ پٹی میں داخل ہو رہی ہیں۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق، پہلے دن 200 ٹرکیں غزہ میں داخل ہوئی ہیں۔
عالمی ادارہ خوراک نے بتایا کہ شمالی غزہ میں واقع زیکیم اور کرم ابوسالم گزرگاہوں سے بھی امدادی سامان لے جانے والی ٹرکیں غزہ پٹی میں جا رہی ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے ہائی کمیشنر فلپ لازارینی نے بھی بتایا کہ غذائی اشیا اور گیہوں سے لدی 4000 ٹرکیں بھی سرحدوں پر تیار کھڑی ہیں۔
ایک مصری عہدے دار نے غزہ پٹی میں 20 ٹرکوں پر مشتمل ایندھن لے جانے والی ٹرکوں کے پہنچنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب الجزیرہ اور المیادین نیوز چینلوں نے صبح ساڑھے 8 بجے خبر دی تھی کہ صیہونیوں نے قیدیوں کی فہرست نہ ملنے کے بہانے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو قطر کے وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کی خبر کا اعلان کیا تھا۔
غزہ میں صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لیے جنگ بندی اتوار 19 جنوری سن 2025 کو نافذ ہوئی۔ اس جنگ بندی کے مطابق، حماس 33 صیہونی قیدیوں کو ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی، صیہونی فوجیوں کی پسپائی اور امدادی سامان کی ترسیل کے بدلے رہا کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ