17 جنوری، 2025، 3:10 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85722206
T T
0 Persons

لیبلز

روس کے ساتھ کے ایران کے تعلقات دوستانہ ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- اسپوتنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے امن و استحکام کے لیے ہر طرح کی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت میں روز بروز اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو تنظیمیں مغربی دنیا کی پابندیوں کو بے اثر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے ایران اور روس کے تعاون کو دونوں ممالک کے اقتصادی مفادات کے حق میں قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں من جملہ "اقوام متحدہ کے منشور کے دوست ممالک کی تنظیم" کے تحت بھی ہمارے تعلقات مستحکم ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے شام، لبنان اور فلسطین کے سلسلے میں تہران اور ماسکو کی ممکنہ ہماہنگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و استحکام کے لیے ہر طرح کی کوشش کی حمایت کرے گا اور روس کے ساتھ بھی اس سلسلے میں قریبی تعلقات برقرار ہیں۔

اسماعیل بقائی نے روس کو عالمی سطح کا اہم اور مؤثر کھلاڑی قرار دیا جس نے مغربی ایشیا میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .