علاقائی استحکام میں تہران اور اسلام آباد کا اہم کردار ہے: پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد/ ارنا- اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام آباد دوست و برادر ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور پارلیمانی موضوعات میں تعلقات مین فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے علاقے کے استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایران کے سفیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے پارلیمانی تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطے اور ممکنہ کمیوں کو پورا کرنے کے لیے اتنہائی مؤثر قرار دیا۔

اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر علاقے کی سلامتی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی قدردانی کی۔

انہوں نے توانائی، صنعت اور معیشت میں باہمی تعاون کو دونوں ممالک کی گنجائشوں سے استفادہ کا بہترین موقع قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .