11 جنوری، 2025، 2:41 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85716788
T T
0 Persons

لیبلز

لاس اینجلس میں آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی

تہران - ارنا - امریکی حکام نے بتایا ہے کہ کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں جنگل میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے اور علاقے کے تقریباً 153,000 مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

منگل کو 6 جگہ سے بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی جنگل کی آگ نے لاس اینجلس کے مختلف علاقوں کو بری طرح سے تباہ کر دیا ہے اور اب تک کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 12,300 عمارتیں بھی نذر آتش ہوچکی ہیں جبکہ ہلاکتوں اور عمارتوں کی تباہی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ علاقے کے 166,800 رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 57,830 عمارتوں کو بھی آگ سے تباہی اور نقصان کا خطرہ ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .