10 جنوری، 2025، 11:07 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85715855
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کئی گاڑیاں تباہ

فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کی فوجی شاخ القدس بریگيڈ کے مجاہدوں نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کی متعدد فوجی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگيڈ  کے مجاہدوں نے شمالی غزہ پٹی میں واقع جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کی گاڑیوں کو بارودی سرنگ کے علاقوں میں کھینچ لانے کے بعد دھماکہ کر دیا۔

القدس بریگیڈ نے جبالیا کیمپ میں صیہونی فوجی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈيو کلپ جاری کی ہیں۔

صیہونی فوجیوں کی گاڑیاں اڑانے کے لئے فلسطینی مجاہدوں نے ثاقب بموں کا استعمال کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .