9 جنوری، 2025، 2:25 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85715353
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 36 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

تہران (ارنا) صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غزہ میں پچھلے 24 گھنٹے کے دروان ہونے والی جھڑپوں اور شمالی علاقے میں واقع بیت حانون میں القسام بریگیڈ کی 2 کمین گاہوں میں، 6 صیہونی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

صیہونی ریڈیو نے یہ بھی بتایا کہ شمالی غزہ میں 3 ماہ سے زائد عرصے قبل شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں اب تک 46 فوجی اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے بدھ کے روز غزہ میں ہونے والے گھریلو ساختہ بم کے  دھماکے میں 3 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .