مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن / کم از کم 3 صیہونی ہلاک + ویڈیو

تہران- ارنا- نیوز ذرائع نے غرب اردن میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں اور کم از کم 3 صیہونیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں، الفندق کے قریب ایک کار کے اندر  سے ایک شخص نے صہیونی بس پر فائرنگ کی۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے  چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں اب تک تین صہیونی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن / کم از کم 3 صیہونی ہلاک + ویڈیو

حملہ آور گاڑی میں بیٹھ  کر جائے وقوعہ سے جانے میں کامیاب ہوا۔

کہا  جا رہا ہے کہ اس کار میں کئی لوگ سوار تھے اور وہ نابلس کی طرف گئے ہيں۔

اس آپریشن کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے  کے روز بھی مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں  پر فائرنگ کی گئي تھی۔

00:00
00:00
Download

تحریک حماس نے  اس فائرنگ کو غزہ میں صیہونی حکومت کی جنگ اور نسل کشی کا فطری ردعمل قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا  کہ مستقبل میں غاصب دشمن کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

حماس تحریک نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے پر صیہونی غاصب حکومت کو جو ضربیں لگیں گی وہ اس حکومت کے لیے تکلیف دہ ہوں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .