پاکستانی میڈیا سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے آج صبح I-9 کے علاقے میں گھریلو ساختہ راکٹ کے پھٹنے کی خبر دی ہے۔
دو سال قبل بھی اس علاقے میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد گروپ "فتنہ خوارج" نے خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
پاکستانی خبر رساں ذرائع نے آج ہونے والے دھماکے پر تحریک طالبان گروپ کے دعوے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے اسلام آباد میں راکٹ دھماکے کو اپنے حملوں کا حصہ قرار دیا ہے۔
اس واقعے کی وجہ سے اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کسی بھی مشکوک کاروائی سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔
آپ کا تبصرہ