اسٹاکہوم بین الاقوامی امن تحقیقات کے مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے سن 2019 سے لیکر 2023 تک، صیہونی حکومت کے 69 فیصد ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ یہ حجم سن 2023 میں بڑھ کر 78 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، دسمبر 2023 میں امریکہ نے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر مشتمل 10 ہزار ٹن ہتھیار اسرائیل کے حوالے کیے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اگست کے مہینے میں 50 ہزار ٹن ہتھیار دسیوں جہازوں اور مال بردار طیاروں کے ذریعے اسرائیل پہنچائے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ان ہتھیاروں میں آئرن ڈوم کے میزائل، دقیق مار کرنے والے بم، سی ایچ 53 بھاری جنگی ہیلی کاپٹر، اے ایچ 64 جنگی ہیلی کاپٹر، توپ اور بکتربند گاڑیاں شامل ہیں۔
صیہونی حکومت کو امریکہ کی فوجی امداد سن 1946 سے اب تک 310 ارب ڈالر رہی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے سالانہ بجٹ میں کم سے کم 3/8 ارب ڈالر صیہونیوں کی فوجی امداد کے لیے مقرر کردیا گيا ہے۔
یہ فوجی امداد ایسی حالت میں جاری ہے کہ غزہ پر ان ہتھیاروں کے بھیانک اثرات کے بارے میں مسلسل رپورٹیں منظر عام پر آرہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ