عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات کے موقع پر علی اکبر احمدیان نے زور دیکر کہا کہ ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں اضافے پر مبنی تبصرے کیے جا رہے ہیں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسقط میں کیے جانے والے سمجھوتے کے مجموعی اصولوں کا پابند ہے اور اب گیند فریق مقابل کے کورٹ میں ہے اور ان کی پابندی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی رائے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر علاقے کے حالات کے بارے میں زور دیکر کہا کہ استقامتی محاذ نہ صرف کمزور نہیں پڑا ہے بلکہ شام پر صیہونیوں کے ناجائز قبضے کے نتیجے میں، نئے استقامتی گروہ وجود میں آئے ہیں جنہیں آئندہ برسوں میں ابھر کر سامنے آئیں گے۔
علی اکبر احمدیان نے عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر تہران اور مسقط کے تعلقات میں فروغ پر بھی زور دیا۔
عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے بھی کہا کہ عمان کے سلطان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ کے قائل ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ تہران اور مسقط کے تعلقات اسٹریٹیجک سطح پر پہنچ چکے ہیں اور مختلف معاملات میں ہمارے تعاون کا سلسلہ بہت ہی گہرا ہے۔
آپ کا تبصرہ