شامی عوام صیہونی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، صیہونی میڈیا

تہران (ارنا) صیہونی اخبار یدیعوت آھارنوت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام میں صیہونی فوج کو جلد ہی نشانہ بنایا جائے گا۔

صہیونی اخبار Yediot Aharnot نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شام میں موجود بعض صہیونی افسران اور فوجیوں کے مطابق ان فوجیوں کو جلد نشانہ بنایا جائے گا۔

اس اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں کے باشندے اس حکومت کی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے صیہونی افواج نے گولان کی پہاڑیوں میں داخل ہو کر نئے حصوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ساتھ ہی 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بفر زون پر بھی حملہ کیا۔

شام کے سرحدی علاقوں پر اپنی تجاوزات کے تسلسل میں صیہونی فوجیں حال ہی میں ریف قنیطرہ کے گاؤں سوسہ میں داخل ہوئیں اور تباہ کن کارروائیاں کیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سوسہ گاؤں کے مکینوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .