ترجمان وزارت خارجہ :  حضرت عیسی کا یوم ولادت انصاف، امن اور مہربانی کو یاد کرنے کا ایک موقع

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر خاص طور پر اپنے ہم وطن عیسائیوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  حضرت عیسی علیہ السلام کے  یوم پیدائش کا جشن اس عظیم نبی کی الہی تعلیمات کو یاد کرنے کا ایک موقع ہے جو ہر کسی کو انصاف، امن اور مہربانی کی طرف بلاتی ہیں۔

حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس نیٹ ورک اکاؤنٹ پر لکھا: " ہم دنیا بھر خاص طور پر اپنے  ہم وطن عیسائیوں کو  حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم  پیدائش اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے  یوم پیدائش کا جشن اس عظیم نبی کی الہی تعلیمات کو یاد کرنے کا ایک موقع ہے جو ہر کسی کو انصاف، امن اور مہربانی کی طرف بلاتی ہیں۔ ایران، مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان بقائے باہمی اور محبت  کی بھرپور تاریخ رکھنے والا ملک ہے اور ابراہیمی ادیان کے مشترکہ ورثے پر فخر کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .