ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن پر امریکی اور برطانوی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان غزہ میں نسل کشی کی حمایت کے ساتھ ساتھ اب یمن کو بھی اپنے غیرقانونی حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں اور اسی طرح مسلم ممالک سے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کرنے اور یمن پر جارحیت رکوانے کی اپیل کی جو صیہونی جرائم کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ