فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی فورس کا جنین کیمپ پر دھاوا، استقامتی گروہوں کے حامیوں کو بھی  نشانہ بنایا جا رہا ہے

تہران/ ارنا- فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی کارندوں نے جنین کیمپ پر اس وقت حملہ کیا جب عوام استقامتی گروہوں کے ارکان کے خلاف محمود عباس کی پولیس کی کارروائی پر اعتراض کر رہے تھے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی فورس نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ ابومازن کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنین کیمپ کا کئی دنوں سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔

مظاہرین، غرب اردن میں استقامتی گروہوں کے ارکان کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جب انہیں گولیوں اور آنسو گیس کا نشانہ بنایا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک فلسطینی لڑکی محمود عباس کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملے میں زخمی ہوئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .