ارنا کے دفاعی نامہ نگار کے مطابق، پیر کے روز کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی وار کمانڈ اور کنٹرو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد ہماری چوکسی کی علامت ہے۔
ایڈمرل سیاری نے تکنیکی شعبوں میں روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، لیزر، سائبر الیکٹرانکس، برقناطیسی لہروں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔
انہوں نے مستقبل کی جنگوں کو ادارک کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن، قوموں کے اذہان پر غلبہ حاصل کرکے اس قوم اور اس کے وطن پر قبضہ اور اس کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔
ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کاگنیٹیو وار پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مناسب طریقے سے اس کا بغور مطالعہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطالعے اور تحقیق کی بنیاد پر ہم کاگنیٹیو وار کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ اس میدان بھی دشمن کے حملوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ