غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کا 434واں دن، گزشتہ 24 گھنٹے میں 30 فلسطینی شہید

تہران (ارنا) جنگی جنون مییں مبتلا صیہونی حکومت کی غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کے 434ویں دن بھی اس علاقے کے باشندوں پر مسلسل بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر 3 مرحلوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 99 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی فوجی حملوں کے آغاز سے اب تک 44 ہزار 835 فلسطینی شہید اور 106 ہزار 356 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .