8 دسمبر، 2024، 10:32 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85684176
T T
0 Persons

لیبلز

صدر پزشکیان: شام کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف شام کے عوام کو ہے

 تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار کی شام حکومتی کابینہ کی میٹنگ میں کہا ہے کہ یہ شام کے عوام ہیں جنہیں اپنے ملک کے مستقبل اور سیاسی وحکومتی نظام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار کی شام کابینہ کی میٹنگ میں مفاہمت کے لئے شام کے سبھی قبائل اور فرقوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

 انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ شام میں جھڑپوں اور تشدد کا سلسلہ جلد سے جلد ختم ہوگا تاکہ عوام ہر طرح کے تشدد اور تشویش سے پاک اور پرسکون ماحول میں تخریبی بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کرسکیں۔

 صدر ایران نے کہا کہ امید ہے کہ شام کے عوام وہ فیصلہ کریں گے جو ان کے شایان شان ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .