عمران خان کے ہزاروں حامی آج (منگل) صبح اسلام آباد میں داخل ہوئے اور ڈی اسکوائر کے نام سے مشہور شہر کے مرکزی چوک تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کے معزول وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ہمارا ہدف ڈی چوک تک پہنچنا ہے اور ہم اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک عمران خان کی جیل سے رہائی نہیں ہو جاتی۔
ادھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں حزب اختلاف کے مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین خونریزی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔
آپ کا تبصرہ