صیہونی فوج نے شمالی غزہ پٹی میں کفیر بریگیڈ کے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت کے بارے میں تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
کفیر بریگیڈ یا 900 بریگیڈ شہری جنگ میں ماہر ہے۔
یہ انفنٹری بریگیڈ 90 کی دہائی کے آغاز میں مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے بکتر بند یونٹ کی حمایت کے لیے 6 بٹالینوں کے ساتھ تشکیل دی گئی تھی اور دوسری فلسطینی انتفاضہ کے موقع پر اسے ایک خصوصی بریگیڈ کے طور پر مغربی کنارے میں شہری جنگ کا مشن سونپا گیا تھا۔
ان فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب ہفتے کے روز ایک صہیونی میڈیا نے 400 روزہ جنگ کے دوران قابض فوج کے تقریباً 2 ڈویژنوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ