رامات ڈیوڈ اسرائیلی ہوائی اڈے پر میزائلی حملہ اور جنوبی لبنان میں صیہونی فوجی کی ہلاکت

 تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے ایک اہم اور حساس صیہونی مرکز پر حزب اللہ کے میزائلی حملے اور جنوبی لبنان میں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے

 ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ کے عوام نیز استقامتی فلسطینی مجاہدین کی حمایت نیز لبنان اور اس کے عوام کے دفاع  اور صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں آج مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے لبیک یا نصراللہ کے نعرے کے ساتھ حیفا کے جنوب مشرق میں واقع  صیہونی حکومت کی رامات ڈیوڈ ایئر بیس اور ہوائی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ ایک اور میزائلی حملہ، حیفا کے شمال مغرب میں واقع ستیلا ماریس نیول بیس پر کیا گیا  ہے۔

 حزب اللہ لبنان نے اسی طرح العدیسہ میں واقع جل الحمار نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر بھی راکٹ سے حملہ کیا ہے۔

اس دوران غاصب صیہونی فوج نے بتایا ہے کہ اس کا ایک فوجی    جنوبی لبنان میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلاک ہونے والے صیہونی فوجی کا نام حزکیا ہوشبتای بتایا گیا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .